علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر یکجہتی واک

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے واک کا انعقاد کیا گیا۔واک میں یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ اور ملازمین نے شرکت کی اور’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعرے لگائے۔واک یونیورسٹی کے مرکزی دروازے سے شروع ہوئی اور اکیڈمک کمپلیکس پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے واک کا انعقاد کیا گیا۔واک میں یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ اور ملازمین نے شرکت کی اور’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعرے لگائے۔واک یونیورسٹی کے مرکزی دروازے سے شروع ہوئی اور اکیڈمک کمپلیکس پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔یہ واک وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسز کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر منانے کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود نے اپنے پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کے ہر تعلیمی ادارے سے کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند ہوتی رہے گی۔واک کے اختتام پرشرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر فورم پر کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں