ڈیرہ غازخان ۔ 08 ستمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023ء کے پہلے مرحلے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پروگراموں کے داخلوں کی تاریخ میں 20 ستمبر تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ توسیع کر دی ہے۔
اس حوالے سے ریجنل کیمپس ڈیرہ غازی خان کے اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر فیاض خان صحرائی نے بتایا کہ لیٹ فیس چارجز کے ساتھ آن لائن اور مینوئل دونوں طریقوں سے داخلہ کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رننگ سٹوڈنٹ بھی بغیر لیٹ فیس چارجز کے 12 ستمبر تک اپنے اگلے سمسٹر کا داخلہ سی ایم ایس پورٹل سے بھیج سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یورنیورسٹی کی ویب سائٹ کے علاوہ ریجنل کیمپس اور ضلعی و تحصیل سطح پر قائم کردہ سوئفٹ سینٹرز پر دستیاب ہیں۔ طلبہ کی سہولت کے لیے ریجنل کیمپس ڈیرہ غازی خان میں بھی مُفت آن لائن داخلہ بھیجنے کی سہولت موجود ہے۔