علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023 کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

Open University
Open University

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023 کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا،انٹرنیشنل طلبہ کے امتحانات 22 اپریل جب کہ پاکستانی طلبہ کے پرچے 23 اپریل سے شروع ہوں گے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023ء کے انٹرنیشنل طلبہ کے میٹرک، ایف اے پروگراموں کے آن لائن(اِن کیمرہ)امتحانات اورملک کے اندر بسنے والے طلبہ کے ایسوسی ایٹ ڈگری بی اے/بی کام، بی بی اے، بی ایڈ اور بی ایس پروگرامزکے امتحانات کی الگ الگ ڈیٹ شیٹس اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل طلبہ کے آن لائن امتحانات 22اپریل جبکہ ملک کے اندر رہنے والے طلبہ کے امتحانی مراکز میں منعقد ہونے والے امتحانات 23اپریل سے شروع ہوں گے۔ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ کی جاچکی ہیں۔ امتحانی ہالز میں طلبہ کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کے لئے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے خصوصی ہدایات دی ہیں۔وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کریں گے۔