اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز چار سالہ بی ایس پروگرامز بی اے/بی بی اے ڈپلومہ پروگرامز چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفیکیٹ کورسسز اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر کسی لیٹ فیس چارجز کے25 اکتوبر تک توسیع کا اعلان کردیا ہے۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ …
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا مختلف تعلیمی پروگراموں کے لئے داخلوں کی تاریخ میں 25 اکتوبر تک توسیع کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز چار سالہ بی ایس پروگرامز بی اے/بی بی اے ڈپلومہ پروگرامز چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفیکیٹ کورسسز اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر کسی لیٹ فیس چارجز کے25 اکتوبر تک توسیع کا اعلان کردیا ہے۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں شامل کرنا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اس مقصد سے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی ہے کہ علم حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کا ایک اور موقع مل سکے۔یونیورسٹی نے الائیڈ بینک مسلم کمرشل بینک اور فرسٹ ویمن بینک کے تمام برانچوں کو داخلہ فارم اور فیس وصول کرنے کی نئی تاریخ سے آگاہ کردیا ہے۔ اِن پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس علاقائی کیمپسسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔داخلہ فارم آن لائن پُر کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔آن لائن داخلہ فارم پُر کرنے کا طریقہ کار تمام تعلیمی پروگرامز کے پراسپکٹس میں موجود ہے۔








