اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی او یو) کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی جانب سے تعلیمی نشریات کے لئے نان کمرشل سیٹلائٹ ٹیلی ویژن چینل کا لائسنس مل گیا۔لائسنسنگ کی دستاویزات پر گذشتہ روز منعقدہ تقریب میںیونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد ضیغم قدیر نے دستخط کئے جبکہ پیمراکی نمائندگی ڈائریکٹرجنرل وکیل خان نے کی۔اے آئی او یو کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق پیمرا کے چئیرمین محمد سلیم بیگ نے ٹی وی چینل کا لائسنس یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کی ڈائریکٹر شبنم ارشادکے حوالے کردیا۔