علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گا

Allama Iqbal Open University
Allama Iqbal Open University

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2023ءکے دوسرے مرحلے کے داخلوں کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گا ۔

اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی اے جنرل)، ایسوسی ایٹ ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، بی بی اے پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔

پیش کئے جانے والے تمام پروگرامزکے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے/بی کام)اور بی ایڈ پروگرامز کے فارم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر اور ملک بھر میں قائم سوئفٹ سینٹرز پر بھی دستیاب ہیں۔اپلائی کرنے اور فیس جمع کرنے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں درج کیا گیا ہے۔ داخلوں کی آخری تاریخ 17اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ مزیدمعلومات یونیورسٹی کے علاقائی دفاترسے یا یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 468 112 111۔051پر کال کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔