علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2019ء کے امتحانات پیر سے شروع ہوں گے،ترجمان

140
Allama Iqbal Open University
Allama Iqbal Open University

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2019ء کے امتحانات پیر سے شروع ہوں گے۔ترجمان علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مطابق بی بی اے،بی ایس)اکائونٹنگ اینڈ فنانس( پوسٹ گریجویٹ ڈ پلومہ، ایم اے،ایم ایس سی، ایم بی اے،ایم کام، بی ایڈ /ایم ایڈ اور ایم ایس سی)آنرز(پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ آج شروع ہوں گے جو 10جنوری تک جاری رہیں گے۔یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق شعبہ امتحانات نے طلباء و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں 750 امتحانی مراکز قائم کردیے ہیں۔طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کردی گئی ہیں تمام امیدواروں کی رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔امتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام نافذکیا جائے گا اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔کسی بھی پروگرام میں داخل کسی بھی طالب علم کے ایک سمسٹر کے سب پیپرزکے امتحانات اب ایک ہی سنٹر میں ہوں گے۔