علامہ اقبال نے خودی کے پیغام سے نوجوانوں کواپنی دنیا آپ پیدا کرنے کاحکیمانہ درس دیا،وزیر اطلاعات شبلی فراز

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ‏ قوم حضرت علامہ اقبال کو آج کے دن زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے، وہ ایک تاریخ سازشاعر،عظیم فلسفی اور مفکر تھے، انھوں نے خودی کا پیغام دے کر نوجوان نسل کواپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا درس دیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔انھوں نے کہا …

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ‏ قوم حضرت علامہ اقبال کو آج کے دن زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے، وہ ایک تاریخ سازشاعر،عظیم فلسفی اور مفکر تھے، انھوں نے خودی کا پیغام دے کر نوجوان نسل کواپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا درس دیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے خودی کاولولہ انگیز پیغام دے کردوسروں پر انحصار کے بجائے نوجوان نسل کواپنی دنیا آپ پیدا کرنے کاحکیمانہ درس دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اقبال کے تصورِ پاکستان کی تعبیر دیں گے۔