اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائےماحولیا تی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی آڈیو انتہائی تشویشناک ہے۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر عمران خان کا نام نہاد آزادی مارچ پر امن ہے تو بندوقیں اور لا ئسنس کیوں جمع کئے جا رہے ہیں؟ یہ لاشیں گرانے اور انتشار پھیلانے کی سازش نہیں تو کیا ہے؟ یہ پر امن نہیں پر تشدد ہونے کا ثبوت ہے۔