اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے بیان پر تنقید کرنیوالے ماضی میں مریم نواز کے بیان پر کیوں چپ رہے ، علی زیدی نے ٹویٹر پر مریم نواز کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ وزیر اعظم عمران خان کے متعلق قابل اعتراض گفتگو کررہی تھیں۔ علی زیدی نے ساتھ اپنے بیان میں کہا کہ علی امین …
علی امین گنڈاپور کے بیان پر تنقید کرنے والے ماضی میں مریم نواز کے بیان پر کیوں چپ رہے، علی زیدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے بیان پر تنقید کرنیوالے ماضی میں مریم نواز کے بیان پر کیوں چپ رہے ، علی زیدی نے ٹویٹر پر مریم نواز کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ وزیر اعظم عمران خان کے متعلق قابل اعتراض گفتگو کررہی تھیں۔ علی زیدی نے ساتھ اپنے بیان میں کہا کہ علی امین گنڈا پور پر تنقید کرنے والے مریم نواز کے بیان پر کیوں خاموش تھے، اس وقت ”اخلاقی بریگیڈ“ کے منہ سے تو ایک لفظ بھی نہیں نکلا ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر ان کی کرپشن پر ایک لفظ تک نہ بولا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ دوہرا معیار،منافقت ہے یا صرف پاکستان تحریک انصاف سے نفرت کی بنیاد پر بیان بازی۔







