اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ علی سدپارہ آپ ہمارے ہیرو ہیں،پوری قوم آپ کی بحاظت واپسی کے دعاگوہے۔اتوار کو کوہ پیما علی سدپارہ کی گمشدگی پر ٹویٹ میں شہریار آفریدی نے کہا کہ علی سدپارہ آپ ہمارے ہیرو ہیں، پوری قوم آپ کی بحفاظت واپسی کیلئے دعاگو ہے۔ شہریار خان آفریدی نے سدپارہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے چوٹی کو سر کرلیا ہے، اب آپ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بحفاظت واپس اتریں،ہم سب آپ کی واپسی کے منتظر ہیں۔ آپ ان درپیش حالات سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔