قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے پہلی ٹیسٹ سنچری داغ دی

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے پہلی ٹیسٹ سنچری داغ دی
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے پہلی ٹیسٹ سنچری داغ دی

راولپنڈی۔7فروری (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے پہلی ٹیسٹ سنچری داغ دی، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 115 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 15 چوکے شامل تھے، انہوں نے مشکل وقت میں ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور پاکستان کو پوزیشن کو مستحکم کیا، محمد رضوان 13 ٹیسٹ کھیل کر 754 رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک سنچری اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔