تیکوانڈو نوجوانوں کو سیلف ڈیفنس کی بہترین تربیت فراہم کرتا ہے، عدنان نعیم

"تیکوانڈو جسمانی فٹنس، خود اعتمادی اور سیلف ڈیفنس کا مؤثر ذریعہ ہے، نوجوانوں بالخصوص بچیوں کی اس کھیل میں بھرپور شرکت وقت کی اہم ضرورت ہے۔”

ملتان۔ 06 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے کہا ہے کہ تیکوانڈو نوجوانوں کو جسمانی فٹنس کے ساتھ اپنی حفاظت (سیلف ڈیفنس) کی بہترین تربیت فراہم کرتا ہے، اس لیے اس کھیل کے فروغ کی ضرورت ہے، خصوصاً بچیوں کو بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے خور تیکوانڈو اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ تیسری خور تیکوانڈو اکیڈمیز چیمپئن شپ 2026 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔عدنان نعیم نے کامیاب ایونٹ پر منتظمین کو مبارکباد دی اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید خبریں