علی پور کے قریب ایک دکان میں سلنڈر دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور مجسٹریٹ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے
علی پور کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکہ ، 2 افراد زخمی
اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):علی پور کے قریب ایک دکان میں سلنڈر دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور مجسٹریٹ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کےحکام کے مطابق واقعے کی نوعیت اور سلنڈر پھٹنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔









