عمران خان اقتدار کی بجائے اقدارکی سیاست کرتے ہیں ‘ آئندہ انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کی ہی فتح ہوگی‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

عمران خان اقتدار کی بجائے اقدارکی سیاست کرتے ہیں ‘ آئندہ انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کی ہی فتح ہوگی‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
عمران خان اقتدار کی بجائے اقدارکی سیاست کرتے ہیں ‘ آئندہ انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کی ہی فتح ہوگی‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان (کل) ہفتہ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اور زیادہ مضبوط ہوں گے، عمران خان کی شفاف الیکشن کی جدوجہد کے مخالف ووٹوں کی خریدو فروخت اور پیسے کی سیاست کے موجد ہیں ‘ عمران خان اقتدار کی بجائے اقدارکی سیاست کرتے ہیں ‘ تمام اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں ‘ آئندہ انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کی ہی فتح ہوگی‘ تحریک انصاف ہمیشہ سے ہر سطح پر صاف شفاف الیکشن چاہتی ہے۔ وہ جمعہ کی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین نے تفصیلی بات کی ‘ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ ہماری پارٹی کا موقف ہے کہ الیکشن شفاف طریقے سے ہوں کیونکہ پیسے کی سیاست سے اخلاقی اقدار پامال ہوجاتیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں سینٹ کے ممبران پیسے کے زور پر آتا ہے یہ تاثر ختم کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن منافقت نہ دکھاتی تو آج سینٹ کے الیکشن شفاف ہوتے دراصل اپوزیشن کی سیاست مفادات اور پیسے کے گرد گھومتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں جمہوریت نے جڑیں پکڑنی ہیں تو ایسے انتخابات کی طرف جانا ہوگا جس پر سوالات نہ اٹھیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شفاف الیکشن کی جدوجہد میں مخالفت کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں ‘ یہ ہی لوگ اس کے موجد تھے‘ 1985کی سیاسی پیداوار میں نواز شریف سرفہرست ہیں انہوں نے چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والوں نے غیر جماعتی الیکشن میں لوگوں کو خریدنے کی سیاست متعارف کرائی۔

انہوں نے کہا کہ قانون واضح ہے کہ جو ووٹ نہ دیں اسکی نااہلیت بنتی ہے ‘ کل(ہفتہ) کو اسمبلی اجلاس کے لئے تمام اراکین کو موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 2018کے الیکشن میں ہماری واحد پارٹی ہے جس نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا تو ان 20اراکین کو پارٹی سے نکال دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کے ووٹ کی ضرورت نہیں تھی لیکن انہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جہاں بھی بیٹھیں گے وہ کرپشن‘ لوٹ مار کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین نے وزیراعظم عمران خان کی بھر پور سپورٹ کا اعلان کیا ہے ‘اتحادی ہمارے ساتھ پورے جذبے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے سمیت تمام اتحادی جماعتیں گذشتہ اڑھائی سالوں سے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کی بھر پور تائید کے ساتھ کھڑی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو عمران خان کی وجہ سے ووٹ ملیں ہیں ‘سینٹ الیکشن جیتے کے بعد جب وزیراعظم سے ملا تو انہوں نے مجھے مبارکباد دی تو اس پر بھی میں نے برملا جواب دیا کہ اوپر اللہ تعالی کی ذات ہے اور نیچے آپ کی وجہ سے مجھے کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔