عمران خان اور ٹرمپ کے مابین ملاقات کے دوران افغان معاملے پر مماثلت پائی گئی، اس سے پاک امریکہ تعلقات کا نیا باب کھل گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں ضامن نہیں بلکہ سہولت کار ہے۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان امن عمل کی تمام تر زمہ داری پاکستان پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ ہمارا موقف ہے کہ امن عمل پر پیشرفت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں ضامن نہیں بلکہ سہولت کار ہے۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان امن عمل کی تمام تر زمہ داری پاکستان پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ ہمارا موقف ہے کہ امن عمل پر پیشرفت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان افغان طالبان سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ انہیں انٹرا افغان ڈائیلاگ کیلئے راضی کیا جا سکے۔ پاکستان نیک نیتی سے اس میں پیشرفت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ٹرمپ کے مابین ملاقات کے دوران افغان معاملے پر مماثلت پائی گئی۔ اس سے پاک امریکہ تعلقات کا نیا باب کھل گیا۔دورہ امریکہ میں ہم نے مقاصد حاصل کئے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت ہمیشہ سے مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ مسلہ قرار دیتی آرہی ہے، نئی دہلی نہ تو دو طرفہ مذاکرات کیلئے تیار ہے اور نہ تیسرے فریق کی ثالثی پر آمادہ ہے۔