عمران خان جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کرا دیں گے، وفاقی وزیر قانون و انصاف

لاہور۔3دسمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کچھ نہیں کرنا اور نہ ہی اسمبلی توڑنی ہے، جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کرا دیں گے تاہم میں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا ۔

وہ ہفتہ کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے کل اپنی بات سے یوٹرن لیا ہے، وہ پونے چار سال وزیرِ اعظم رہے ،کبھی اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کی اور نہ ہی بطور وزیراعظم آئینی تقرری پر کسی سے مشاورت کی،

اب انہوں نے مذکرات کی بات کی ہے جو ایک سیاسی بات ہے تاہم اس معاملے پر تمام اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کب ہونے ہیں اور کب کرانے ہیں یہ سب معاملات پی ڈی ایم میں مشاورت سے طے ہوں گے۔