اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کو اس بات کا ادراک ہو چکا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل قابل عمل نہیں‘ اس وجہ سے بات چیت کی خواہش پیدا ہوئی ہے‘ اب امن ایک موقع ہے اور پاکستان اس میں تعاون کے لئے تیار ہے‘ ہم چاہتے ہیں کہ روس کی تیل اور …
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پاکستان میں روس کے سفیر الیگزرے ڈیڈوف سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کو اس بات کا ادراک ہو چکا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل قابل عمل نہیں‘ اس وجہ سے بات چیت کی خواہش پیدا ہوئی ہے‘ اب امن ایک موقع ہے اور پاکستان اس میں تعاون کے لئے تیار ہے‘ ہم چاہتے ہیں کہ روس کی تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں پاکستان آئیں۔ وہ جمعرات کو یہاں پاکستان میں روس کے سفیر الیگزرے ڈیڈوف سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے جنہوں نے بنی گالہ میں ان سے ملاقات کی اور عام انتخابات میں ان کی جماعت کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم‘ علی زیدی‘ پرویز خٹک ‘ فیصل جاوید اور زلفی بخاری بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں میں پاکستان اور روس کے تعلقات‘ دوطرفہ تجارت‘ انسانی حقوق ‘ دہشتگردی اور افغانستان میں استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی سفیر نے پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں میں پاکستان اور روس کے تعاون کو سراہتے ہوئے پاکستان آرمی کے ہوا بازوں کی جانب سے خراب موسم کی وجہ سے پھنسے روسی کوہ پیماﺅں کو ریسکیو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔








