اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے، عمران خان نے اپنے ویژن،ثابت قدمی اور نظریہ سے نوجوانوں کو متاثر کیا، نوجوان پاکستان میں بدعنوانی اور موروثی خاندانی سیاست سے بیزار تھے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ …
عمران خان نوجوانوں کی امید ہیں ، ہنر مند پاکستان پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور انہیں باصلاحیت بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا، ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے، عمران خان نے اپنے ویژن،ثابت قدمی اور نظریہ سے نوجوانوں کو متاثر کیا، نوجوان پاکستان میں بدعنوانی اور موروثی خاندانی سیاست سے بیزار تھے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کی امید ہیں ،انہیں ہنر مند بنانا وزیراعظم کا مشن ہے، 30 ارب روپے کا ہنر مند پاکستان پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور انہیں باصلاحیت بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا، یہ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم و تربیت اور ٹیکنالوجی کی مہارت سے لیس کرکے عصری تقاضوں کے ہم پلہ بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 70 مدارس میں ہنرمند بنانے اور فنی تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے، پہلی حکومت ہے جو مدارس کے بچوں کے لئے مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں تکنیکی وفنی مہارت سے بھی آراستہ کرے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس طرح ان نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم ہوں گے، نیشنل ایکریڈیشن کونسل کا قیام ملک میں پیشہ ورانہ تربیت کے معیار میں اہم ثابت ہوگا، پیشہ ورانہ تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے 75 سمارٹ کلاس رومز اور دوست ممالک کے تعاون سے 5 سنیٹرز آف ایکسیلینس قائم کیے جائیں گے۔








