اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ عمران خان پاکستان اور اس کی سیکورٹی کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو معلوم ہو گیا ہے کہ سیسیلین مافیا کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ عمران خان پاکستان اور اس کی سکیورٹی کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔
وہ قومی اداروں اور ریاستی رٹ کو چیلنج کر کے عوام کو تشدد، لاقانونیت، بغاوت اور فساد پر اکسا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔