عمران خان کا جلسہ اپنے ہی خلاف ہے،آج ملک عمران کی نالائق اور کرپٹ حکومت کی نااہلی کی سزا کاٹ رہا ہے،احسن اقبال

85

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا جلسہ اپنے ہی خلاف ہے،آج ملک عمران کی نالائق اور کرپٹ حکومت کی نااہلی کی سزا کاٹ رہا ہے۔

ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )جلسہ پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے قرضوں اور خسارے میں معیشت کو جکڑ کر بدترین مہنگائی کا ورثہ چھوڑا، وقت پہ گیس کے سودے نہیں کئے جس کی بدولت بجلی بنانے کے کارخانے بند پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں عمران خان کا جلسہ اپنے ہی خلاف ہے ، آج ملک عمران کی نالائق اور کرپٹ حکومت کی نااہلی کی سزا کاٹ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسہ نہ کرو قوم سے معافی مانگو!