لاہور۔30اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ/چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی ) شازیہ مری نے کہا ہےکہ عمران خان کا فتنہ مارچ پارٹس میں تقسیم ہو چکا ہے ہم نے پارٹس میں لانگ مارچ پہلی دفعہ دیکھاہے ۔
پتہ نہیں یہ کتنے حصوں کے بعد مکمل ہو گا ، لانگ مارچ میں عوام کم اور گاڑیاں زیادہ نظر آتی ہیں ، عمران خان کو یہ گمان ہے کہ چند لوگ اکٹھے کر کے حکومت کو گرا سکتا ہے ، نہ پہلے کبھی ایسا ہوا ہے نہ اب ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی حکومت کو نکالنا ہوتو جمہوری طریقے سے نکالنا چاہیے جیسے ہم نے آئینی طریقے سے عمران خان کو نکالا، عمران خان کا حکومت کو گرانے کے لئے لانگ مارچ کا طریقہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے ، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اپنے بچوں کو لانگ مارچ میں کیوں نہیں لا رہے کیونکہ وہ تو بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں ،
عمران خان جن لوگوں کے بچوں کو لانگ مارچ میں آنے کی دعوت دے رہے ہیں نقصان تو ان کا ہو گا، اگر عمرن خان اپنے بچوں کو لانگ مارچ میں نہیں لا سکتے تو دوسروں کے بچوں کو بھی گمراہ کرنے کا انہیں کوئی حق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اگر آج ہی اقتدار مل جائے تو وہ تمام اداروں کی عزت کرنے لگیں گے، عمران خان ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کرتا ہے کبھی وہ مذہب کارڈ کا استعمال کرتا ہے اور کبھی لانگ مارچ کا ڈرامہ رچاتا ہے ۔شازیہ مری نے کہا کہ عمرن خان اپنی چار سالہ کارکردگی پر کوئی بات نہیں کرتے تا کہ عوام کے سوالوں کا جواب دینے سے بچ سکیں، دوسروں کو چور کہنے والا جب بازار سے گزرتا ہے تو اس کے خلاف گھڑی چور کے نعرے لگتے ہیں یہ مکافات عمل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ خونی مارچ ہے یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ پی ٹی آئی کے کارکنان خود اس کا اظہار کر رہے ہیں ، عمران خان ایک خود غرض شخص ہے جسے صرف اقتدار چاہیے نہ اسے ملکی معیشت کی فکر ہے اور نہ اسے سیلاب متاثرین کی امداد کی فکر ہے اسے صرف کرسی کی فکر ہے ۔
انہوںنے کہا کہ عمرا ن خان کے سازشی بیانات سے ہمارے پڑوسی دشمن ملک میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں ۔وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے ارشد شریف کے قتل پر سیاست کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرم کی بات ہے ، ہم ارشد شریف کے قتل کی شدید مزمت کرتے ہیں ، پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے احسن طریقے سے نکل چکا ہے ،
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی فیٹف سے نکلنے کے حوالے سے کاوشیں قابل قدر ہیں ، عمران خان کے مارچ میں عوام کم اور گاڑیاں زیادہ نظر آتی ہیں ، عمران خان کو گمان ہے کہ وہ چند لوگ اکٹھے کر کے حکومت گرا سکتا ہے ، خون پر سیاست کرنے والے شخص کا کو ئی ضمیر نہیں ، عمران خان ایک خود غرض شخص ہے جسے صرف اپنی کرسی کی فکر ہے ۔
وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ عمرا ن خان نے خونی مارچ کا ڈرامہ رچا رکھا ہے ، کبھی وہ مذہب کارڈ کا استعمال کرتا اور کبھی لانگ مارچ کا ڈرامہ رچاتا ہے ، عمران خان انتشار اور افراتفری کی سیاست پر یقین رکھتا ہے ان ڈراموں کا مقصد صرف اپنی 4سالہ کارکردگی کے حوالے سے عوام کے سوالوں سے بچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کا اس طرح قتل ہو جانا حیران کن ہے ، پی ٹی آئی کی قیادت ارشد شریف کے قتل پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے جو باعث شرم بات ہے ، ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات کی جائے گی ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جھوٹ کی بیساکھیاں کب تک عمران خان کے کام آئیں گی ، عمران نیازی اقتدار کی خاطر لوگوں کی زندگیوںسے کھیلنا چاہتا ہے ، عمران خان مارچ میں اپنے بچوں کو کیوں نہیں لے کر آتا ، وہ دوسروں کے بچوں کو مارچ میں آنے کی دعوت دے کر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہاہے ، پاکستان میں اس قسم کی گالم گلوچ و دنگا فساد کا کلچر پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان کے 34اضلاع میں ابھی تک سیلابی پانی موجود ہے ، سیلاب سے لائیو سٹاک کو بہت نقصان پہنچا ہے ، عمران خان کو سیلاب متاثرین سے کوئی سروکار نہیں انہیں صرف اپنی کرسی کی فکر ہے ، سیلاب کی وجہ سے نقصان کا تخمینہ 40ارب ڈالر کے قریب ہے ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 70ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو بدترین سیلا ب کا سامنا کرنا پڑا ، پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے ، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دوست ممالک کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی پیپلز پارٹی کی قیادت نے نہ صرف بھر پور مزمت کی بلکہ ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، ارشد شریف ایک صحافی تھے اور ہم ان کی صحافت کے شعبہ میں خدمات کو سراہتے ہیں ، ارشد شریف کا اس طرح قتل ہو جانا نہ صرف صحافی برادری کیلئے بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لئے حیران کن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل پر سیاست کی جا رہی ہے ، جو اس قتل پر سیاست کررہاہے اس کا نہ کوئی ضمیر ہے اور نہ اس کو کوئی شرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف اللہ پراچہ 20برس بعد گوانتا نا موبے کی جیل سے رہا ہوا ہے جس پر کوئی بھی الزام نہیں تھا ، یہ پاکستان کیلئے خوش آئند بات ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل چکا ہے جس کا کریڈٹ موجود ہ حکومت اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے ، پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے جتنا نقصان اس دفعہ ہوا ہے تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا ، جن علاقوں میں 1200ملی میٹر بارش برداشت کرنے کی سکت ہے وہاں 1800 ملی میٹر بارش ہوئی ہے ، پی ٹی آئی سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے جلسے جلوسوں میں لگی ہوئی ہے عمران خان کا سیلاب متاثرین کی مدد سے کوئی غرض نہیں اسے صرف اقتدار حاصل کرنے کی فکر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے معاشی وسائل کے اندر رہتے ہوئے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 70ارب روپے سیلاب زدگان میں تقسیم کئے جا چکے ہیں ، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں ہم اپنے دوست ممالک کے تعاون پر بے حد شکر گزار ہیں ۔