عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہو گیا ہے ، احسن اقبال

53

کوئٹہ۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہو گیا ہے ،پاکستان کی عوام بھی کسی بھی منفی سر گر میو ں میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی مکمل طور پر آئین اور قانون کے مطابق کی گئی ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جلد انتخابات کے خواہاں ہیں ،وہ خود بھی جانتے ہیں کہ ٹیکنیکل طور پر ایسا ممکن نہیں ،سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے بعد بحالی میں 6 ماہ کا وقت درکار ہے ،بحالی کے عمل اور مردم شماری کے عمل کے بعد ہی انتخابا ت ہو سکتے ہیں۔