عمران خان کی جانب سے ان کی بہن کو حراساں کرنے سے متعلق الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں،طلال چوہدری

162

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان کی جانب سے ان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ کو حراساں کرنے سے متعلق الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ جمعہ کو ایک ٹیلی ویژن چینل پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے وقت مریم نواز اسلام آباد میں تھیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ان کا پروٹوکول لاہور میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز 4:30 پر لاہور ایئرپورٹ پر اتریں جب کہ یہ واقعہ دو گھنٹے پہلے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی یہ عادت بن چکی ہے کہ جو بھی واقعہ ہوتا ہے اس کا الزام شریف فیملی پر لگا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عظمیٰ جرات کا مظاہرہ کریں اور ٹیلی ویژن پر آکر بے بنیاد الزامات پر معافی مانگیں۔