لاہور۔21دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکمانہ جاری کردیا گیا جس میں عدالت نے جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی اور ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہے، اس عدالت کا دائرہ اختیار اسلام آباد اور راولپنڈی کا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا عبوری حکم جاری کیا۔عدالتی حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل نے جیل ٹرائل کا 8 دسمبر کا نوٹیفکیشن پیش کیا، وکیل نے درخواست میں ترمیم کے لیے مہلت کی استدعا کی۔
عدالت نے سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ 9 دسمبر کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔