عمران خان کی قیادت میں قوم نے کرپشن اور معاشی بد حالی کے کینسر کا علاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نالائق اعظم اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اسی لئے ایک جیل میں ہے، دوسرا باہر بھاگ گیا اور تیسرا سمدھی ملکی معیشت کو چونا لگا کر مفرور ہے، عمران خان کی قیادت میں قوم نے کرپشن اور معاشی بد حالی کے کینسر کا علاج کرنے …

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نالائق اعظم اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اسی لئے ایک جیل میں ہے، دوسرا باہر بھاگ گیا اور تیسرا سمدھی ملکی معیشت کو چونا لگا کر مفرور ہے، عمران خان کی قیادت میں قوم نے کرپشن اور معاشی بد حالی کے کینسر کا علاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ وقت دور نہیں جب معیشت بھی چلے گی اور عوام خوشحال ہوں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کرپشن کا جو حصہ دار نہ بنے اور جو ان سے کرپشن کا حساب مانگے وہ نالائق اور نااہل ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں لائق وہ ہے جو منی لانڈرنگ کے نت نئے طریقے ان کوبتائے اوران کو ناجائز کالی دولت بچانے اور بڑھانے میں مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ جو قوم کے پیسے کھا کر شوبازی کرے اور قوم کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھین کر ان کے اپنے بچوں اور چہیتوں کے پیٹ بھرے درحقیقت وہ نالائق اعظم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکبر ان میں تھا جن کو ملنے کے لیے ان کے منتخب نمائندے ترستے پھرتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ کا ہزار پوائنٹس سے زائد اوپر جانا مثبت ہے وہ اپوزیشن کو وہ نظر نہیں آتا۔

Leave a Reply