23.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومضلعی خبریںعمران خان کی قیادت میں پاکستان کی کامیابیوں سے اپوزیشن کی سیاست...

عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی کامیابیوں سے اپوزیشن کی سیاست کی نبض ڈوب رہی ہے،جمشید اقبال چیمہ

- Advertisement -

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کامیابیاں سمیٹ رہا ہے جبکہ اپوزیشن کی سیاست کی نبض ڈوب رہی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود جی ڈی پی کی مثبت گراوتھ سے اپوزیشن کا منفی پراپیگنڈا بھی دفن ہو گیا ۔

انہوں نے کہا کہ تمام عالمی اداروں کی رپورٹس ہیں کہ کورونا وبا کے باوجود پاکستان کے معاشی اعشاریے مثبت گروتھ کی جانب گامزن رہے جس سے ماضی کے نام نہاد تجربہ کاروں کے سارے دعوے ٹھس ہو گئے ہیں ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بڑی صنعتوں ،آئی ٹی اور ای کامرس سمیت دیگر شعبہ جات کی ترقی سے بھی ملک کی مجموعی قومی پیداوار اور اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے ،معیشت کو ترقی دینے والے اعشاریوں کے مثبت ہونے سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام کو گمراہ کرنے کی سازشیں کرنے والے ناکام اور نامراد ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گندم سمیت تمام اجناس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، اپوزیشن کے گندم کی پیداوار میں کمی کے دعوے بھی وقت آنے پر جھوٹ ثابت ہوں گے اور انہیں ہر بار کی طرح منہ کی کھانا پڑے گی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=292930

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں