اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنے احمقانہ اور مضحکہ خیز طرز عمل سے قوم کو مسلسل مایوس کر رہے ہیں، ان کی جھوٹ کی سیاست دن بدن بے نقاب ہوتی جا رہی ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی سیاست میں جو واحد چیز رہ گئی ہے وہ یہ ہے کہ وہ کسی بھی طرح اقتدار واپس حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، خواہ اس کیلئے ملک ایک لمبے عرصہ کیلئے عدم استحکام کا شکار ہی کیوں نہ ہو جائے،ان کی جھوٹ کی سیاست دن بدن بے نقاب ہوتی جا رہی ہے