عمران نیازی کا انٹرویو کسی بھی عوامی عہدہ کے لئے نااہلی کا ثبوت ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

عید الاضحیٰ کا بنیادی فلسفہ قربانی، ایثار و خلوص اور اللہ کی راہ میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کرنا ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام پیغام

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا انٹرویو کسی بھی عوامی عہدہ کے لئے نااہلی کا ثبوت ہے ۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف میں ترکی کے ساتھ معاہدے کر رہا ہوں اور دوسری طرف عمران نیازی ملک کو کھلم کھلادھمکیاں دے رہا ہے،عمران نیازی کا انٹرویو کسی بھی عوامی عہدہ کے لئے نااہلی کا ثبوت ہے ۔

اپنی سیاست کریں لیکن حدود سے تجاوز نہ کریں اور ملک کو تقسیم کرنے کی باتیں نہ کریں۔