عمر شریف منفرد حس مزاح کے مالک تھے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کا میڈین عمر شریف کی وفات پر اظہار افسوس

191
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 4 بجے طلب کر لیا

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف اداکار و کامیڈین عمر شریف کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے گہرے رنج وغم اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

ایوان صدر میڈیاونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری کئے جانے والے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ عمر شریف منفرد حس مزاح کے مالک تھے۔انہوں نے کہا کہ عمر شریف نے کامیڈی کی دنیا میں اپنا علیحدہ مقام بنایا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریقِ رحمت کرےاور انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔