13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومتازہ ترینعوامی خدمات کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے آذربائیجان کے...

عوامی خدمات کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے آذربائیجان کے تجربات سے استفادہ کریں گے ، وزیراعظم شہباز شریف

- Advertisement -

باکو۔25فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے ’’آسان خدمت مرکز‘‘میں عوامی خدمات کی فراہمی کی سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آسان خدمت مرکز کی طرز کے مراکز پاکستان میں بھی قائم ہیں ، عوامی خدمات کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے آذربائیجان کے تجربات سے استفادہ کریں گے ۔

منگل کو یہاں عوامی فلاح و بہبود کے مرکز ’’آسان خدمت‘‘ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ مرکز آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دور اندیشی کا مظہر ہے، اس مرکز میں تمام جدید سہولیات میسر ہیں، یہ ماڈل عوامی خدمت کی شفاف ،جوابدہ اور مؤثر فراہمی کو یقینی بناتا ہے، ہم نے سٹارٹ اپ سنٹر کا بھی دورہ کیا ہے، رضاکار اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں بھی ایسے مراکز قائم ہیں لیکن ہم جدید ٹیکنالوجی کے حوالہ سے آذربائیجان کے تجربات سے استفادہ کریں گے ، یہ بات ضروری ہے کہ ایک چھت تلے عوامی خدمات کی تمام جدید سہولیات میسر ہونی چاہئیں تاکہ عام آدمی کو خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566034

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں