عوامی خدمت کاموقع ملاتوملاکنڈ ڈویژن کے پہاڑوں سے حقیقی سوئٹزرلینڈ بنائیںگے،امیرمقام

پشاور۔08 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اگراللہ تعالیٰ نے عوامی خدمت کاموقع دیاتوملاکنڈ ڈویژن کے پہاڑوں سے حقیقی سوئٹزرلینڈ بنائیںگے،ہمیشہ مشکل وقت میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑارہا،جب کوئی ان کیلئے آوازاٹھا نہیں رہاتھا میں نے ہرفورم پراس خطے کی نمائندگی کی اورحقوق کے حصول کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی …

پشاور۔08 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اگراللہ تعالیٰ نے عوامی خدمت کاموقع دیاتوملاکنڈ ڈویژن کے پہاڑوں سے حقیقی سوئٹزرلینڈ بنائیںگے،ہمیشہ مشکل وقت میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑارہا،جب کوئی ان کیلئے آوازاٹھا نہیں رہاتھا میں نے ہرفورم پراس خطے کی نمائندگی کی اورحقوق کے حصول کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی لہرمیں سات مرتبہ جان لیواحملے ہونے کے باوجودعوام میں رہا،2005کے زلزلہ یا کے تباہ کن سیلاب کبھی بھی عوام کواکیلانہیں چھوڑا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے آج آکامعروف یونین کونسل ،سوات میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔