عوامی شکایات کے فوری حل کےلئے پاکستان سٹیزن پورٹل تبدیلی کی علامت ہے، ندیم افضل چن

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ عوامی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کےلئے وضع کیے گیا نظام ”پاکستان سٹیزن پورٹل“ تبدیلی کی علامت ہے، یہ ایپ عام آدمی کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ منگل کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبر ندیم افضل …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ عوامی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کےلئے وضع کیے گیا نظام ”پاکستان سٹیزن پورٹل“ تبدیلی کی علامت ہے، یہ ایپ عام آدمی کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ منگل کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبر ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیراعظم آفس میں مختلف محکموں، وزارتوں اور دفاتر سے متعلقہ شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کےلئے ”پاکستان سٹیزن پورٹل“ کے تحت بیک وقت اندرون ملک اور اوورسیز پاکستانی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایپ سے پسے ہوئے طبقے کی شکایات کی رسائی برراہ راست وزیراعظم تک ممکن ہو گئی ہے۔ نیا پاکستان بنانے کے لئے پاکستانی عوام میں میں شعور و آگہی کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں