عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، مرتضیٰ جاوید عباسی

ایبٹ آباد۔ 27 جنوری (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، منتخب رکن قومی اسمبلی نہ ہونے کے باوجود ہم حلقہ کے عوام کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں، ہزارہ بھر میں تمام میگا پراجیکٹس مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تعمیر کئے ہیں، موجودہ منتخب نمائندوں نے …

ایبٹ آباد۔ 27 جنوری (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، منتخب رکن قومی اسمبلی نہ ہونے کے باوجود ہم حلقہ کے عوام کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں، ہزارہ بھر میں تمام میگا پراجیکٹس مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تعمیر کئے ہیں، موجودہ منتخب نمائندوں نے علاقہ کیلئے کوئی کام نہیں کیا ۔ وہ منگل کو پبلک ڈے کے موقع پر مختلف یونین کونسلوں سے آئے وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے وفود کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف ہزارہ کے لوگوں سے بڑی محبت کرتے ہیں، ہزارہ ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کے سینکڑوں منصوبے ہیں۔