عوامی مسائل کے حل کیلئے ہفتہ وار پبلک ٹائم کے انعقاد کا مقصد سرکاری اداروں کا اعتماد عوام میں بحال کرنا ہے، عثمان ڈار

سیالکوٹ۔12دسمبر (اے پی پی):عوامی مسائل کے حل کیلئے ہفتہ وار پبلک ٹائم کے انعقاد کا مقصد سرکاری اداروں کا اعتماد عوام میں بحال کرنا ہے۔ معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے امورِ نوجواناں عثمان ڈارمعاون خصوصی عثمان ڈار، صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق, ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور ڈی پی او اسد حسن علوی کی زیر صدارت سیالکوٹ قلعہ میں ہر ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا …

سیالکوٹ۔12دسمبر (اے پی پی):عوامی مسائل کے حل کیلئے ہفتہ وار پبلک ٹائم کے انعقاد کا مقصد سرکاری اداروں کا اعتماد عوام میں بحال کرنا ہے۔ معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے امورِ نوجواناں عثمان ڈارمعاون خصوصی عثمان ڈار، صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق, ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور ڈی پی او اسد حسن علوی کی زیر صدارت سیالکوٹ قلعہ میں ہر ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا شہریوں نے مختلف محکموں کے متعلق اپنی شکایات پیش کیں۔جن کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔اس موقع پرعثمان ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہفتہ وار پبلک ٹائم کے انعقاد کا مقصد سرکاری اداروں کا اعتماد عوام میں بحال کرنا ہے تاکہ ان کو اپنے جائز کاموں میں سرکاری ڈیروں کے چکر نہ کاٹنا پڑے. انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سرکاری اداروں میں عوام الناس سے عزت و احترام سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے کہ عوام الناس کا معیار زندگی بلند کیا جائے اور ان کو ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں جس کا وہ حق رکھتے ہیں. کھلی کچہری میں رہنما پی ٹی آئی عامر ڈار, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میر محمد نواز,اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سلمان اکبر, بھی موجود تھے. کھلی کچہری میں درجنوں سائلین نے مختلف محکموں کے متعلق اپنی شکایات پیش کیں جن کے حل کیلئے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔