بھکر۔ 19 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر محمداشرف اربن سیوریج /ڈرینج سکیم کے جائزہ کیلئے سیال روڈپہنچے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہر میں بڑھتے ہوئے سیوریج کے مسائل کے خاتمہ کیلئے اربن سیوریج سکیم کو جلد ازجلد مکمل کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے سکیم کے جاری کام کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں کہ تعمیراتی کام کو تیزرفتاری کیساتھ مکمل کیاجائے۔
ڈپٹی کمشنر محمداشرف نے اربن سیوریج سکیم کیلئے پائپ تیارکرنے والی فیکٹری کابھی دورہ کیااور روزانہ بنیاد پر تیار کردہ پائیوں کی تعداد میں اضافہ کیلئے فیکٹر ی انتظامیہ کواحکامات جاری کئے تاکہ تعمیراتی کام بلاتعطل جاری رہے ۔اس موقع پر ڈی ڈی ڈیلپمنٹ حفیظ ارحمن اولکھ اور پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔\