بھکر۔ 29 اگست (اے پی پی):عوام الناس کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او بھکر کا ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ ڈی پی او بھکر نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او محمد عبداللہ لک کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔
عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں۔ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے۔