بھکر۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او محمد عبداللہ لک نے لوگوں کے مسائل سنے اور انکی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے۔
انہوں نے کہاکہ عوام الناس کی جانب سے پیش کردہ شکایات کا باقاعدگی کیساتھ فالواپ لیا جائے گا تمام متعلقہ افسران اپنے فرائض کامل ایمانداری کیساتھ ادا کریں اور عوامی خدمت کو عبادت سمجھا جائے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او محمد عبداللہ لک نے موقع پر آئے ہوئے لوگوں سے کہاکہ آپ کے حقیقی مسائل کو بروقت حل کروانا ہماری بنیادی او ر پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے عوامی خدمت کیلئے 24 گھنٹے حاضر ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کہا کہ ہمارے دفاتر کے دروازے آپ کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں کسی فردکو کوئی مسلہ درپیش ہو تو ہمارے سرکاری نمبرز پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے آپ کے مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔