عوام الناس گندم کی باقیات کو آگ لگانے سے اجتناب کریں،ڈی ای او سانگلہ ہل

Rescue
ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 332افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

سانگلہ ہل ۔ 04 مئی (اے پی پی):(اے پی پی)ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی،میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر اور تمام ریسکیو آفیسرزو انچارجزنے شرکت کی۔

اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاپنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ صاحب کواپریل میں 11062 موصول ہونے والی کالز میں 3078ایمرجنسی کالز تھیں۔3078 ایمرجنسیز کالز پر3019متاثرین کو ریسکیو سروس مہیا کی گئی جن میں 706روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،1944میڈیکل 55,فائر کیس، پانی میں ڈوبنے کے 4واقعات،74لڑائی جھگڑے اور تشدد اور295متفرق ایمرجنسیز تھیں ۔