اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات، ریاستی و سرحدی امور شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ عوام اور میڈیا ان ذخیرہ اندوزوں جو ان مشکل حالات میں ناسور اور انسانیت کے نام پردھبہ بنے ہوئے ہیں، کی نشاندہی کرکے مستحق، غریب عوام کی دعاو¿ں کا ذریعہ بنیں، ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، عوام اور میڈیا غریب اور مستحق خاندانوں کی …
عوام اور میڈیا ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرکے مستحق، غریب عوام کی دعاو¿ں کا ذریعہ بنیں،وزیر مملکت شہریار آفریدی کی صحافیوں سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات، ریاستی و سرحدی امور شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ عوام اور میڈیا ان ذخیرہ اندوزوں جو ان مشکل حالات میں ناسور اور انسانیت کے نام پردھبہ بنے ہوئے ہیں، کی نشاندہی کرکے مستحق، غریب عوام کی دعاو¿ں کا ذریعہ بنیں، ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، عوام اور میڈیا غریب اور مستحق خاندانوں کی نشاندہی کیلئے بھی بھرپور کوشش کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبرکے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر محمود اسلم وزیر اور شاہد آفریدی فاو¿نڈیشن کے اقبال آفریدی بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا کہ قوموں پر آزمائشیں آتی ہیں، انشاءاللہ کورونا کو ہر حال میں شکست دیں گے، احتیاطی تدابیرمیں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے تمام ادارے یک جان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے منتخب نمائندوں کو احکامات جاری کئے ہیں کہ اپنے حلقہ نیابت میں جا کر عوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے تمام وسائل و مو¿ثر پیمانے بروئے کار لائے جائیں، مشکل کی اس گھڑی پر اقدامات کسی پر احسان نہیں ہے بلکہ انہی عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کی بدولت اس ایوانوں میں بیٹھے ہیں، مشکل کی گھڑی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ یاد رہے کہ وزیرمملکت شہریارخان آفریدی نے 500 گھرانوں میں اپنی طرف اور 500 گھرانوں میں شاہد آفریدی فاو¿نڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کیا۔ وزیرمملکت برائے انسداد منشیات، ریاستی و سرحدی امور شہریارخان آفریدی نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ضرورت مندوں کی مدد کریں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھرپور طریقے سے معاشرے کے نادار افراد کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس وقت نہ صرف اپنے شہریوں کی مدد کر رہی ہے بلکہ کیمپوں میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کی حتی المقدود مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے، گزشتہ دنوں میں کوہاٹ میں افغان مہاجر کیمپ میں ضرورتمندوں میں ضرورت کی آشیا تقسیم کی گئی اور آنے والے دنوں میں پشاور،درہ آدم خیل سمیت دیگر مقامات میں قائم افغان مہاجر کیمپوں میں ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ نے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ اس ناگہانی آفت کے موقع پر افغان مہاجرین کی امداد کےلئے پاکستان کا ہاتھ بٹائیں، اس سلسلہ میں اسلام آباد میں موجود ڈپلومیٹک کور سے پہلے ہی رابطہ کرچکے ہیں تاکہ افغان مہاجرین کی مشکلات کم کرنے کی کوششوں میں تیزی لائی جا سکے۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ غریبوں اور ناداروں کا خیال رکھیں، خاص طور پر وہ طبقہ جو روزانہ کی بنیاد پر اپنے اور اپنے بال بچوں کی ضروریات پوری کرنے کےلئے محنت مشقت کرتا ہے اور ان دنوں جزوی لاک ڈاﺅن کی وجہ سے اپنے روزگار سے محروم ہو چکا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی حکومت اور عوام ملک کر ملک کو موجودہ مشکل سے نکال باہر کریں گی۔








