عوام حکومت کی جانب سے جاری کی گئی حفاظتی ہدایات پر عمل کریں،احتیاط گو کہ لازم ہے لیکن خوف کی قطعاً ضرورت نہیں، عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے حوالے سے ہماری کاوشوں کو سراہتے ہوئے دنیا میں بہترین قرار دیا ہے ،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

100
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام حکومت کی جانب سے جاری کی گئی حفاظتی ہدایات پر عمل کریں،احتیاط گو کہ لازم ہے لیکن خوف کی قطعاً ضرورت نہیں، عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے حوالے سے ہماری کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں دنیا میں بہترین قرار دیا ہے ۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرونا وائرس کے تدارک کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی میں ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں اور جلد آپ سے مخاطب ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو میری نصیحت ہے کہ کرونا سے بچائو کیلئے حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ احتیاط اگرچہ لازم ہے مگر ہیجان کی قطعاً ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطرات سے پوری طرح آگاہ اور چوکنہ ہیں اور اپنے لوگوں کی صحت اور سلامتی کیلئے مناسب انتظامات کر چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے ہماری کاوشوں کو سراہا ہے اور انہیں دنیا میں بہترین قرار دیا ہے۔