عوام دوست بجٹ سے ملک میں حقیقی ترقی و خوشحالی کے دور کا آ غاز ہوا ہے، صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات

76

لاہور۔ 05 جولائی (اے پی پی)صوبائی وزیر برائے مواصلات وتعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے کہا ہے کہ عوام دوست بجٹ سے ملک میں حقیقی ترقی و خوشحالی کے ایسے نئے دور کا آ غاز ہوا ہے جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار حکمرانوں کے شاہانہ اخراجات کو ختم کر کے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق قومی وسائل پسماندہ علاقوں کے عوام کی ترقی وخوشحالی پر خرچ کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں پتوکی سے آئے پاکستان تحریک انصاف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آصف نکئی نے کہا کہ کفا یت شعاری اور بچت کا آغاز وزیر اعلی آفس سے کر کے مثال قائم کی گئی ہے، معیشت کو قرضوں کے مزید بوجھ سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے اخراجات پر کنٹرول کریں، ہم قومی خزانے کے امین ہیں اور عوام کا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر ہی خرچ کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پسماندہ اور دور دراز کے علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے حکومت ترقی وخوشحالی کے عملی اقدامات کر رہی ہے۔