عوام سے فراڈ کے ذریعے لوٹی گئی رقوم کی متاثرین کو بروقت واپسی نیب کی اولین ترجیج ہے، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی اولین ترجیح مختلف ہاﺅسنگ سوسائٹیوں/کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیوں، مضاربہ/مشارکہ، بینک فراڈ اور دیگر فراڈ وغیرہ کے ذریعے عوام کی جمع پونجی کو بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے متعلقہ اداروں اور متاثرین کو بروقت واپسی ہے جس کا ثبوت آج نیب نے مختلف ہاﺅسنگ سوسائٹیوں اور اداروں سے تقریباً …

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی اولین ترجیح مختلف ہاﺅسنگ سوسائٹیوں/کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیوں، مضاربہ/مشارکہ، بینک فراڈ اور دیگر فراڈ وغیرہ کے ذریعے عوام کی جمع پونجی کو بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے متعلقہ اداروں اور متاثرین کو بروقت واپسی ہے جس کا ثبوت آج نیب نے مختلف ہاﺅسنگ سوسائٹیوں اور اداروں سے تقریباً 11 کروڑ روپے برآمد کرکے 809 متاثرین کو واپس کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میںخطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب اس وقت تک بدعنوان عناصر سے 296 ارب روپے برآمد کرکے مختلف اداروں اور متاثرین میں تقسیم کر چکا ہے۔

مزید خبریں