عوام سے مسلسل رابطہ اور ان کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے، جمال رئیسانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے جمعہ کے روز حلقہ NA-264 سریاب سے تعلق رکھنے والے مختلف علاقوں کے عمائدین، قبائلی و سماجی شخصیات اور عوامی وفود نے ملاقات کی۔

کوئٹہ۔ 17 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے جمعہ کے روز حلقہ NA-264 سریاب سے تعلق رکھنے والے مختلف علاقوں کے عمائدین، قبائلی و سماجی شخصیات اور عوامی وفود نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران حلقے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات، پانی، بجلی، سڑکوں اور دیگر عوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور تجاویز نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کے سامنے پیش کیں۔

اس موقع پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ عوام سے مسلسل رابطہ اور ان کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے وفود کو یقین دلایا کہ حلقہ NA-264 سریاب کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔وفود نے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی عوامی خدمات، عوامی رابطوں اور حلقے کی ترقی کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے ان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید خبریں