انتظامیہ پشاور کا مختلف فلنگ سٹیشنوں کادورہ ، سرکاری نرخوں پر فروخت پر عمل درآمد کامعائنہ

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے تحصیل سٹی کے علاقوں میں مختلف فلنگ سٹیشنوں کا دورہ کی

پشاور۔ 17 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے تحصیل سٹی کے علاقوں میں مختلف فلنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سےجاری بیان کے مطابق اس موقع پر اسٹاک، پیمانوں، سرکاری نرخوں پر فروخت پر عمل درآمد اور حفاظتی آلات کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران فلنگ سٹیشنوں میں سرکاری نرخوں پر فراہمی اور آلات کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی جبکہ کم گیج اور دیگر خلاف ورزیوں پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔