بینظیر ایمبولیٹری سروس فار ایمرجنسیز (مرک)1122 بلوچستان نے ایک ہفتے کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 64 ایمرجنسی اور زچہ و بچہ سے متعلق کیسز پر بروقت ریسکیو خدمات فراہم کیں
بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 نے 64 ایمرجنسی اور زچہ و بچہ کے کیسز میں مریضوں کو ریسکیو کیا، مرک1122ہفتہ وار رپورٹ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 17 جولائی (اے پی پی):بینظیر ایمبولیٹری سروس فار ایمرجنسیز (مرک)1122 بلوچستان نے ایک ہفتے کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 64 ایمرجنسی اور زچہ و بچہ سے متعلق کیسز پر بروقت ریسکیو خدمات فراہم کیں۔مرک1122کے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 کے دوسرے ہفتے کے دوران ضلع کیچ میں سب سے زیادہ 17 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 4 زچہ و بچہ اور 13 جنرل ایمرجنسی کے کیسز شامل تھے۔ خضدار میں مجموعی طور پر 8 کیسز پر کارروائی کی گئی، جن میں ایک زچہ و بچہ اور 7 جنرل ایمرجنسی کیسز شامل تھے۔اسی طرح نصیر آباد میں 5 جنرل ایمرجنسی کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ زچہ و بچہ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
بیلہ/بیکار سینٹر میں مجموعی طور پر 12 کیسز میں 5 زچہ و بچہ اور 7 جنرل ایمرجنسی کے کیسز شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق ژوب میں 12 کیسز (4 زچہ و بچہ اور 8 جنرل ایمرجنسی) جبکہ لورالائی میں 10 کیسز (4 زچہ و بچہ اور 6 جنرل ایمرجنسی) پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی خدمات فراہم کیں۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق صوبے بھر میں ایمرجنسی سروسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے اور بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ شہریوں کو ہنگامی حالات میں فوری اور موثر امداد فراہم کی جا سکے۔








