بنوں آپریشن کی کامیابی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی۔

لاہور۔17جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر سکیورٹی فورسز پوری قوم کی تحسین کی مستحق ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ بنوں میں 24 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ قابلیت اور صلاحیت قابلِ ستائش ہے۔