عوام عید الاضحی پر ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکا جا سکے، ہمیں عید الاضحی پر ایک بہت بڑا چیلنج کا سامنا ہے ،ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید الاضحی پر ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکا جا سکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں عید الاضحی پر ایک بہت بڑا چیلنج کا سامنا ہے، بحیثیت قوم یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید الاضحی پر ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکا جا سکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں عید الاضحی پر ایک بہت بڑا چیلنج کا سامنا ہے، بحیثیت قوم یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں جانوروں کے خریداروں یا فروخت کنندگان آپس میں خرید و فروخت کرتے ہوئے مناسب فاصلہ رکھیں، جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران حفاظتی اقدامات کا خاص خیال رکھیں اور نماز عید کے موقع پر بھی مکمل ایس او پیز پر عمل کریں، کووڈ۔19 ایک وبائی مرض ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رش والی جگہوں پر اس وبا کے پھیلائو کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے مویشی منڈیوں میں اور نماز عید کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا ضرورت سفر کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید کی شاپنگ کو بھی محدود رکھنا ضروری ہے۔ بازاروں میں رش کی وجہ سے کورونا وائرس کا ایک سے دوسرے شخص کو متاثر کرنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ عید کی شاپنگ کو کم کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کے بڑھنے کے خدشات کو کم کیا جا سکے۔

مزید خبریں