اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید سادگی سے منائیں، حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، لاپرواہی مشکل صورتحال سے دوچار کر سکتی ہے، وباء پر قابو پانے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو دورہ پشاور کے دوران عیدالاضحی کے حوالے سے مرتب کردہ …
عوام عید سادگی سے منائیں، حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، لاپرواہی مشکل صورتحال سے دوچار کر سکتی ہے، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی پشاور میں عیدالاضحی کے حوالے سے مرتب کردہ ایس او پیز کا جائزہ اور ماڈل مویشی منڈی کے دورہ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید سادگی سے منائیں، حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، لاپرواہی مشکل صورتحال سے دوچار کر سکتی ہے، وباء پر قابو پانے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو دورہ پشاور کے دوران عیدالاضحی کے حوالے سے مرتب کردہ ایس او پیز کا جائزہ اور ماڈل مویشی منڈی کا دورہ کے موقع پر کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی آنے پر خیبرپختونخوا حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے صوبے کو وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید سادگی سے منائیں، تمام افراد حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت ممکن بنائے، لاپرواہی ہمارے لئے آئندہ دنوں میں مشکل صورتحال پیدا کر سکتی ہے، ہمیں بحیثیت قوم اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔ حکومتی سطح پر ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وبا پر قابو پانے کے لئے ہمیں عوام کا تعاون درکار ہے۔








