اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) این سی او سی نے عوام سے محرم کے دوران کورونا وائرس ایس او پیز کی تعمیل کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ہفتہ کے روز عوام سے گزارش کی کہ وہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے دوران ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس کے …
عوام محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے دوران ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) این سی او سی نے عوام سے محرم کے دوران کورونا وائرس ایس او پیز کی تعمیل کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ہفتہ کے روز عوام سے گزارش کی کہ وہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے دوران ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس کے مہلک وار سے بچا جا سکے۔این سی او سی کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلنے ، حفاظتی رہنما خطوط کے ساتھ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے اور اس بیماری میں کمی کے رجحانات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔فورم نے وبائی بیماری میں کمی کو خوش آئیند قرار دیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس بیماری کے پھیلنے میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن کورونا وائرس کا خطرہ ابھی بھی برقرار ہے جو صرف عوامی تعاون اور ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کے ذریعہ ہوگا۔فورم نے حفاظتی اقدامات کے ساتھ سکولوں کو دوبارہ کھولنے پر بھی غور و خوض کیا اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔فورم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ سے بچنے کے لئے حفاظتی رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عملدرآمد باقاعدگی سے کریں کیونکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو کم کرنے کا یہ واحد طریقہ ہے۔









